حیدرآباد:تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2214 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ 8 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 54443 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 2214 کا نتیجہ پازیٹیو رہا۔ 1393 کا نتیجہ باقی ہے۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد 1,93,600 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2474 افراد صحتیاب ہوئے اور صحت یابوں کی جملہ تعداد 163407 ہوچکی ہے۔ کورونا سے فوت افراد کی تعداد 1135 ہوگئی۔ ریاست میں گزشتہ چند دن سے پازیٹیو کیسوں سے زیادہ صحت یاب افراد کی تعداد درج کی جارہی ہے ۔ تاحال 30,50,444 کورونا ٹسٹ کئے گئے ۔ جملہ ایکٹیو کیس 29058 ہیں جن میں 23702 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہے۔ کیسس کے معاملہ میں گریٹر حیدرآباد 305 کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد میں کوئی خاص کمی واقع نہیں ہوئی۔