10 اضلاع میں صورتحال سنگین، ایکٹیو کیسوں میں مسلسل اضافہ
حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا پازیٹیو کیسوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4009 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 14 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں کورونا کی صورتحال بدستور سنگین بنی ہے اور اموات کے علاوہ ایکٹیو کیسوں میں اضافہ درج کیا گیا ۔ گزشتہ سال پہلی لہر کے مقابلہ دوسری لہر میں تلنگانہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست کے 15 سے زائد اضلاع کورونا کی زد میں ہیں جبکہ تمام 33 اضلاع میں روزانہ پازیٹیو کیس منظر عام پر آرہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں پازیٹیو کیس 355433 ہوچکے ہیں جبکہ 1873 افراد کی صحتیابی کے بعد 314441 افراد کی صحتیابی درج کی گئی ۔ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 1838 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیس 39154 درج کئے گئے۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان 83089 ٹسٹ کئے گئے جن میں 5104 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 709 پا زیٹیو کیس درج کئے گئے جبکہ ملکاجگری 363 ، رنگا ریڈی 336 ، نظام آباد 360 اور سنگا ریڈی میں 264 کیسیس درج کئے گئے ۔ دیگر ضلع میں عادل آباد 72 ، کتہ گوڑم 49 ، جگتیال 175 ، جنگاؤں 34 ، بھوپال پلی 22 ، گدوال 32 ، کاما ریڈی 115 ، کریم نگر 135 ، کھمم 113 ، آصف آباد 25 ، محبوب نگر 129 ، محبوب آباد 36 ، منچریال 111 ، ملگ 26 ، ناگر کرنول 33 ، نلگنڈہ 58 ، نارائن پیٹ 34 ، نرمل 90 ، پدا پلی 39 ، سرسلہ 80 ، سدی پیٹ 125 ، سنگا ریڈی 264 ، سوریا پیٹ 69 ، وقار آباد 65 ، ونپرتی 39 ، ورنگل رورل 49 ، ورنگل اربن 146 اور بھونگیر میں 20 نئے کیسیس درج کئے گئے ۔