تلنگانہ :574 نئے کورونا کیس، 384 افراد صحتیاب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 574 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 2 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق تلنگانہ میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 283556 ہوچکی ہے جبکہ فوت ہونے والوں کی تعداد 1524 ہوگئی۔ 384 افراد گزشتہ دو دنوں میں صحت یاب ہوئے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 275217 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 97.05 فیصد ہے جبکہ قومی شرح 95.7 فیصد ہے۔ ایکٹیو کیسس 6815 درج کئے گئے جبکہ 4487 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 109 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 22 ، جگتیال 12 ، جنگاؤں 11 ، کریم نگر 30 ، کھمم 25 ، محبوب آباد 12 ، منچریال 17 ، ملکاجگیری 42 ، ملگ 11 ، ناگر کرنول 12 ، نلگنڈہ 22 ، نظام آباد 11 ، پدا پلی 16 ، سرسلہ 10 ، رنگا ریڈی 48 ، سنگا ریڈی 24 ، سدی پیٹ 12 ، سوریا پیٹ 10 ، ورنگل رورل 13 ، ورنگل اربن 34 اور بھونگیر میں 11 کیسس درج ہوئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44516 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ ان میں سے 40900 سرکاری لیباریٹریز اور 3607 خانگی لیباریٹریز میں ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ 18 سرکاری اور 56 خانگی لیباریٹریز میں کورونا ٹسٹ کئے جارہے ہیں۔ 63.9 فیصد مریضوں کا تعلق 21 تا 50 عمر سے ہے جبکہ 22.91 فیصد مریض 51 سال سے زائد عمر کے ہیں۔ 13.18 فیصد مریض 20 سال سے کم عمر کے ہیں ۔ 60.44 فیصد مرد اور 39.37 فیصد خواتین کورونا سے متاثر ہوئی ہیں ۔ سرکاری اور خانگی ہاسپٹلس میں 90 فیصد سے زائد بستر خالی ہیں ۔ گورنمنٹ ہاسپٹلس میں 8559 بستروں کے منجملہ 7804 بستر خالی ہیں ۔ 755 مریض سرکاری دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ خانگی ہاسپٹلس میں 1373 مریض زیر علاج ہیں۔