تلنگانہ 7 برسوں میں 4 لاکھ کروڑ کی مقروض ریاست

   

مجموعی ترقی پر حکومت کے دعوے کھوکھلے، جنرل سکریٹری کانگریس ونود ریڈی کا الزام
حیدرآباد۔/29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے وزیر فینانس ہریش راؤ کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ گزشتہ سات برسوں میں تلنگانہ کی مجموعی شرح ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ایم آر جی ونود ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر فینانس سے وضاحت طلب کی کہ ٹی آر ایس حکومت نے گزشتہ سات برسوں میں 4 لاکھ کروڑ کا قرض کیوں حاصل کیا جبکہ ریاست بقول اُن کے دولتمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے ذریعہ حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے تاکہ ناکامیوں کی پردہ پوشی ہو۔ ونود ریڈی نے کہا کہ سنٹر فار اکنامک اینڈ بزنس ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق جی ایس ڈی پی میں تلنگانہ ملک کی دیگر ریاستوں میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ حکومت سرفہرست ہونے کا دعویٰ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کا مالی موقف مستحکم ہے تو پھر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں حکومت کیوں ناکام رہی۔R