تلنگا سرکاری ملازمین کو امراوتی میں مفت رہائش

   

حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے تلنگانہ سے آنے والے سرکاری ملازمین کو مفت رہائش فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد سے امراوتی پہنچ کر خدمات انجام دینے وا الوں کو اس سہولت کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔ حکومت نے مفت رہائش کی سہولت کو 26 جون 2023 تک توسیع دی ہے۔ آندھرا پردیش سکریٹریٹ لیجسلیچر، ایچ او ڈی دفاتر، ہائی کورٹ اور راج بھون کے ملازمین کیلئے یہ سہولت رہے گی۔ اسی دوران گنٹور اور وجئے واڑہ میں کام کرنے والے تلنگانہ کے ملازمین کو مفت رہائش کی سہولت میں 2024 تک توسیع کرنے کیلئے ملازمین کی تنظیموں نے حکومت سے نمائندگی کی ہے۔ر