حیدرآباد۔20 ۔ اپریل (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے تلوار کارس پرائیویٹ لمٹیڈ کے مالک ساکٹ تلوار کو بینک کو کروڑہا روپئے کا دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ساکٹ تلوار نے سریش انڈسٹریز پرائیویٹ لمٹیڈ کے ڈائرکٹر سرینواس گوتم اور پی شیلجا کی مدد سے ایک بینک سے ایک کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا اور سال 2017 ء میں خرچ کی رقم حاصل کی گئی تھی۔ تلوار نے بینک سے حاصل کی گئی رقم کو دیگر کاموں کیلئے استعمال کرتے ہوئے اس کا غلط استعمال کیا اور بینک کو جعلسازی کے ذریعہ دھوکہ دیا۔ سی سی ایس پولیس نے اس سلسلہ میں تین علحدہ مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اسے گوا میں منتقل کرتے ہوئے ٹرانزٹ وارنٹ پر شہر منتقل کیا گیا اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ب