تلوار کار پرائیوٹ لمیٹیڈ کا ایم ڈی گرفتار، بینک کو دھوکہ دینے کا الزام

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔9 ۔اگست (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن سی سی ایس پولیس نے تلوار کار پرائیوٹ لمٹیڈ کے مینجنگ ڈائرکٹر ساکٹ تلوار کو بینک کو دھوکہ دینے کے معاملہ میں گرفتار کرلیا ہے ۔ جوائنٹ کمشنر پولیس سی سی ایس مسٹر اویناش موہنتی نے کہا کہ ساکٹ تلوار جو تلوار کارس پرائیوٹ لمٹیڈ کے مالک ہے، کنارا بینک سلطان بازار برانچ سے 95 لاکھ روپئے کا قرض حاصل کیا اور نئی والوو کار فراہم کرنے کے بہانے اس رقم کو غبن کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص کئی افراد سے قیمتی کاریں فراہم کرنے کے بہانے ان سے رقومات حاصل کرتے ہوئے دھوکہ دیتا آرہا ہے ۔ ساکٹ تلوار اور اس کی کمپنی کے خلاف حیدرآباد و سائبر آباد میں جملہ 8 دھوکہ دہی کے مقدمات زیر التواء ہیں۔