تلک ورما فام کو ونڈے میں جاری رکھنے کیلئے پرعزم

   

ڈبلن۔ نوجوان بائیں ہاتھ کے بیٹر تلک ورما نے منگل کے روزکہا کہ وہ ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں پہلی مرتبہ شامل کئے جانیکے بعد، بین الاقوامی ونڈے مقابلوں میں اپنی لسٹ اے کرکٹ فارم کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے پراعتماد ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر ورما، جنہوں نے اس ماہ کے شروع میں ویسٹ انڈیزکے دورے پر ہندوستان کے لیے ٹی20 میں اپنا بین الاقوامی کرئیر کاآغازکیا ہے، 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی توسیعی ہندوستانی اسکواڈ میں سب سے نیا چہرہ ہے۔ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے اسی گروپ کو مزید 15 ارکان تک محدود کیا جائے گا اور امید ہیکہ تلک ورما کو ورلڈ کپ کی ٹیم کا بھی حصہ بنایا جائے گا ۔