تلک ورما مستقبل کا اہم کھلاڑی: پارتھیو پٹیل

   

نئی دہلی۔ ممبئی انڈینز نے2023 کے آئی پی ایل کی اپنی پہلی جیت حاصل کی کیونکہ اس نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آخری گیند کے سنسنی خیز مقابلے میں دہلی کیپٹلس کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔کیپٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنرکے 51 اور اکشر پٹیل کے 54 رنزکی مدد سے 173 رنز کا ہدف دیا ۔ تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے 71 رنز کی اوپننگ شراکت کے ساتھ شاندار آغاز کیا۔ کپتان روہت شرما، جنہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا، 65 رنز کے ساتھ جیت کے کلیدی معمار تھے اور انہیں تلک ورما نے بھرپور ساتھ دیا جنہوں نے صرف 29 گیندوں میں 41 رنز بنائے۔ تلک ورما کے دھماکہ خیز 41 رنز (1×4, 4×6) نے ممبئی کو اپنے رن کے تعاقب میں رفتار برقرار رکھنے میں مدد کی۔ پارتھیو پٹیل کی طرف سے ان کی ناقابل یقین فارم کے لیے بہت زیادہ تعریف کی گئی۔انہوں نے تلک کو مستقبل کا اہم کھلاڑی قرارد یا ہے ۔