نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں یشیا کپ کے فائنل میں ہندوستان کے تلک ورما نہ صرف ہر ہندوستانی کے لبوں پر رہے بلکہ اعتماد کی علامت بھی بن گئے ۔ 8 نومبر 2002کو حیدرآبادکے تلگو خاندان میں پیدا ہوئے تلک ورما نے اگست 2023 میں انڈیا کیلئے اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اور تیسری گیند پر دو شاندار چھکے لگا کر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا تھا۔ ایشیا کپ فائنل بلاشبہ تلک ورما کے کریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ہونا چاہئے۔