حیدرآباد19نومبر (یو این آئی) تلگو اداکاررام چرن نے کڑپہ کی مشہور امین پیردرگاہ پرحاضری دی اور چادرگل پیش کی۔ ذمہ داروں نے ان کو درگاہ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔اداکار نے عرس تقاریب کے مشاعرہ میں بھی شرکت کی ۔ قبل ازیں وہ حیدرآباد سے خصوصی طیارہ میں کڑ پہ پہنچے ۔ رام چرن کی آمد کی اطلاع پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔اسی دوران آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان نے اپنے خاندان کے ساتھ صندل کی تقریب میں شرکت کی۔ رام چرن نے کہا کہ اگر ممکن ہوا تو وہ دوبارہ درگاہ پر حاضری دیں گے ۔