تلگودیشم تلنگانہ میں 119 نشستوں پر مقابلہ کرے گی: کاسانی گیانیشور

   

حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلگودیشم تلنگانہ صدر کے گیانیشور نے اعلان کیا کہ تلگودیشم تمام 119 نشستوں پر مقابلہ کریگی۔ میڑچل حلقہ کے کارکنوں سے خطاب میں گیانیشور نے کہا کہ ملکاجگیری میں تلگودیشم کو عوام کی غیرمعمولی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ ضلع کی تمام اسمبلی نشستوں پر کامیابی کی مساعی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس سے تلگودیشم کے بارے میں غلط پرچار کیا جارہا ہے کہ وہ تلنگانہ میں کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ترقیاتی اور فلاحی ایجنڈہ کے ساتھ تمام اضلاع میں اپنی شناخت رکھتی ہے۔