تلگودیشم رکن پارلیمنٹ زیر حراست

   

تین دارالحکومتوں کے خلاف دھرنے میں شرکت کیلئے روانگی پر کارروائی
حیدرآباد 26دسمبر(یواین آئی) وجئے واڑہ کے رکن پارلیمنٹ کے نانی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔کیپٹل کنزرویشن کونسل نے اے پی میں تین نئے دارالحکومتوں کے قیام کی حکومت کی تجویز کے خلاف پرکاشم بیریج سے احتجاج اور دھرنے کی اپیل کی تھی تاہم پولیس نے کابینہ کے اجلاس کے سبب اس کی اجازت نہیں دی۔ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ کے نانی کو وجئے واڑہ میں ان کے مکان سے حراست میں لے لیاگیا کیونکہ وہ پرکاشم بیریج کے قریب ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لئے جانے والے تھے ۔