اراضی تنازعہ پر بیدردانہ واقعہ ، جنگاؤں میں سنسنی
جنگاؤں ۔ ضلع جنگاؤں مستقر پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں تلگودیشم ریاستی قائد و سابقہ رکن بلدیہ پی سوامی جنگاؤں ورنگل شاہراہ پر سوشیل ویلفیر اسکول جنگاؤں کے پاس جمع واکنگ کر رہے تھے کہ چند نامعلوم افراد نے پیچھے سے کلہاڑیوں کے ذریعہ گرن پر حملہ کردیا ۔ مقام حادثہ پر ہی پلی سوامی ہلاک ہوگئے ۔ مقام حادثہ پر جنگاؤں پولیس پہونچکر تحقیقات کر رہے ہیں۔ کل جنگاؤں ڈسٹرکٹ کورٹ میں پلی سوامی زمین کا کیس جیت لیا تھا ۔ اراضی کے مسئلہ پر ہی اراضی کے جھگڑوں میں رہنے کی وجہ سے آج چند نامعلوم افراد نے ان کو کلہاڑی سے گردن پر مار کر ہلاک کردیا ۔ یہ خبر جنگاؤں شہر میں تیزی سے پھیل گئی ہے ۔ پلی سوامی رکن بلدیہ جنگاؤں نے تلگودیشم قائد ہوکر کئی ایک خدمات انجام دئے ہیں ۔ جنگاؤں میں ایک عرصہ کے بعد یہ واقعہ ہوا ۔ اس سے پہلے بھی کئی ایک واقعات اراضی تنازعات کے ہوئے تھے مگر ضلع جنگاؤں ہونے کے بعد پہلا بڑا واقعہ ہے ۔ جنگاؤں اے سی پی ونود کمار اور سرکل انپسکٹر ملیش یادو کے علاوہ دیگر پولیس عہدیدار تحقیقات کر رہے ہیں ۔ پلی سوامی پر بیدردانہ حملہ ہوا اور وہ لوگ راہ فرار ہوگئے ۔