تلگودیشم لیڈر شیوا پرساد کی مشتبہ موت کی تحقیقات

   

حیدرآباد۔/18 ستمبر، ( سیاست نیوز) سابق اسپیکر و سینئر تلگودیشم قائد کوڈیلا شیوا پرساد کی مشتبہ موت کی تحقیقات میں پولیس نے پیشرفت اختیار کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیموں کے ذمہ دار اے سی پی بنجارہ ہلز مسٹر کے ایس راؤ نے بتایا کہ سابق اسپیکر کے فون ڈاٹا کی جانچ جاری ہے اور سی ڈی آر اے کال لسٹ رپورٹ کوجانچا جارہا ہے۔ اے سی پی نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ منظر عام پر آرہی تمام اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا جس میں کال ڈاٹا کے متعلق بتایا جاتا ہے۔ تاہم اے سی پی نے بتایا کہ سابق اسپیکر کے فرزند شیوا رام سے بہت جلد پوچھ تاچھ کی جائے گی۔پولیس نے بتایا کہ شیوا پرساد کے سیل فون کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ کا بھی جائزہ لیا ہے۔