تلگودیشم میں 40 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ : نارا لوکیش

   

تین مرتبہ شکست خوردہ قائدین کو دوبارہ ٹکٹ نہیں، مہاناڈو میں اصلاحات کے حق میں فیصلے
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے کے لئے تلگودیشم پارٹی نے نوجوانوں کو بہتر نمائندگی کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پارٹی کے حالیہ مہاناڈو میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے سینئر قائدین کو انتخابات کا سامنا کرنے کی حکمت عملی سے واقف کرایا۔ لوکیش نے کہاکہ جو قائدین مسلسل تین مرتبہ انتخابات میں شکست خوردہ ہیں اُنھیں آئندہ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ 40 فیصد تک پارٹی ٹکٹ نوجوانوں کو دیئے جائیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ قائدین کو پارٹی عہدوں پر مستقل برقراری کے بجائے اُنھیں دو مرتبہ موقع دینے کی تجویز ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ خود اپنے آپ پر اِس اسکیم پر عمل آوری سے اصلاحات کا آغاز کریں گے۔ پارٹی کے صدر قومی جنرل سکریٹری کے عہدہ پر وہ تین مرتبہ فائز ہوچکے ہیں اور چوتھی مرتبہ وہ اِس عہدہ سے خود کو دور رکھیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے عہدہ پر کسی اور قائد کو مقرر کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ نئے قائدین کو موقع فراہم کرنے کے لئے دو مرتبہ عہدوں پر فائز قائدین کو آرام دیا جائے گا۔ ریاست بھر میں 30 اسمبلی حلقہ جات میں پارٹی کے لئے متحرک امیدواروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ پارٹی کے صدر چندرابابو نائیڈو نے اِس سلسلہ میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کے لئے 40 فیصد تک نمائندگی کے فیصلہ کو مہاناڈو کی تائید حاصل ہوئی ہے۔ نارا لوکیش عنقریب ریاست گیر سطح پر پدیاترا کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 اکٹوبر گاندھی جینتی کے موقع پر نارا لوکیش پدیاترا کا آغاز کریں گے۔ ر