حیدرآباد : تلگودیشم پارٹی جی ایچ ایم سی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے اور کمیونسٹ جماعتوں سے رابطے میں ہے ۔ تلگودیشم قومی صدر چندرا بابو نائیڈو نے گریٹر حیدرآباد انتخابات میں ساری طاقت جھونک دینے کا تلنگانہ قائدین کو مشورہ دیا ۔ 2018ء اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کے ساتھ مقابلہ کرنے والی تلگودیشم جی ایچ ایم سی انتخابات میں تنہا مقابلہ کا ذہن بنالیا ہے ۔ اگر کمیونسٹ جماعتیں اتحاد کرنے تیار ہیں تو اس پر غور کیا جارہا ہے ۔ پارٹی قائدین کو کمیونسٹ جماعتوں سے تبادلہ خیال کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ اگر کمیونسٹ جماعتوں سے مثبت ردعمل کا اظاہر نہ ملنے پر پارٹی کسی سے اتحاد کے بغیر تنہا مقابلہ کی تیاریاں کرہی ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے زوم کانفرنس کے ذریعہ تلنگانہ صدر ایل رمنا تلنگانہ تلگودیشم انچارج کے رام موہن راؤ ، پولیٹ بیورو اراکین آر چندر شیکھر ریڈی ، اروند گوڑ ، قومی کمیٹی رکن کے دیاکر ریڈی کے علاوہ جی ایچ ایم سی قائدین سے تبادلہ خیال کیا اور مشورہ دیا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات کو سنجیدہ لیں ۔انتخابات کیلئے علحدہ کمیٹی تشکیل دے کر انتخابی مہم کا آغاز کریں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کو تلگودیشم پر بھرپور اعتماد ہے ۔ تلگودیشم حکومت میں گریٹر حیدرآباد کی ترقی ہوئی ہے ۔ سائبرآباد ، جی نوم ویالی ، نلسار یونیورسٹی ، انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، اوٹر رنگ روڈ وغیرہ سب تلگودیشم حکومت کی دین ہے ۔