حیدرآباد26مئی (سیاست نیوز )اے پی کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی اپنا سالانہ پروگرام مہاناڈو زوم ایپ کے ذریعہ پیش کرے گی۔اس خصوص میں سابق وزیر داخلہ و تلگودیشم کے سینئر لیڈر نماکائلہ چنا راجپا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پروگرام 27 اور 28مئی کو منعقد کیاجائے گا۔اس کو زوم ایپ کے ذریعہ پیش کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اے پی کے لئے 9اور تلنگانہ کے لئے 4قراردادیں منظور کی جائیں گی۔انہوں نے گھر سے ہی اس پروگرام کا مشاہدہ کرنے کیلئے زوم ایپ کو ڈاون لوڈ کرنے کا انہوں نے پارٹی کیڈر کومشورہ دیا۔یہ مہاناڈو پروگرام ہرسال تلگودیشم پارٹی کے بانی و متحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی این ٹی راماراو کے احترام میں منعقد کیاجاتا ہے ۔