تلگودیشم کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کا عزم

   

میدک میں گھر گھر مہم، ریاستی جنرل سکریٹری اے گنگادھر راؤ کا خطاب

میدک۔ 5 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی اپنی کھوئی ہوئی ساکھ و شناخت کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے اپنی سعی کا آغاز کردیا ہے۔ اس مقصد کو لے کر ریاست میں تلگودیشم پارٹی ’’گھر گھر تلگودیشم‘‘ پروگرام کا آغاز کردی ہے۔ تلگودیشم کے ریاستی جنرل سکریٹری انچارج حلقہ اسمبلی میدک اے کے گنگادھر راؤ نے میدک کے شہر نرمل اقلیتی قائد محمد افضل کے ہمراہ حلقہ اسمبلی میدک میں پارٹی کی ہدایت پر ’’گھر گھر تلگودیشم‘‘ پارٹی پروگرام چلا رہے ہیں۔ انہوں نے میدک ٹاؤن کے محتلف بلدی حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی۔ تلگودیشم کے دور حکومت میں انجام دیئے گئے ترقیاتی پروگرامس اور فلاحی اسکیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ بی آر ایس سرکاری عوام دشمن پالیسیوں کا تذکرہ کررہے ہیں۔ اے کے گنگا دھر راؤ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ سے بی آر ایس کی خاندانی حکومت ختم ہونے پر ہی ریاست ترقی کی طرف گامزن ہوسکتی ہے۔ گنگادھر راؤ نے کہا کہ صدر اسٹیٹ تلنگانہ تلگودیشم کاسائی گیانیشور کی قیادت میں تلنگانہ میں تلگودیشم کا بہترین مظاہرہ یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی این ٹی راما راؤ سابق وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش کے دور میں میں تلنگانہ میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر سابق وزیر اعلیٰ متحدہ ریاست این چندرا بابو نائیڈو ریاست کی غریب عوام اور کسانوں کے مسیحا ہیں۔ ان ہی کی حکومت میں تلنگانہ میں ٹھوس ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں۔ اس پروگرام ’’گھر گھر تلگودیشم‘‘ میں مقامی قائدین کریم الدین، لکشمن یادو، ایم یادگیری، پربھاکر، کروناکر، درگا پرساد، وینکٹیشم، نرسمہلو، محمد شاہد، پنٹیا، وشنو مورتی کے علاوہ دیگر شریک تھے۔