حیدرآباد 11 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے کہاکہ تلگودیشم کے تقریباً بیس ہزار قائدین اور ورکرس بی جے پی میں شامل ہونے تیار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ حیدرآباد میں پارٹی کی اپنی ابتدائی تجدید کرتے ہوئے بی جے پی کے تلنگانہ یونٹ کو کافی مستحکم کریں گے۔
