حیدرآباد13،اگست(سیاست نیوز)اے پی کے ضلع نیلور کے وینکٹیشورا پورام میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ جناردھن کالونی میں مبینہ طورپر غیر مجاز طورپر تعمیر کردہ تین مکانات کو منہدم کردیا گیا۔یہ مکانات تلگودیشم کے لیڈران کے ہیں۔پولیس کے بھاری بندوبست کے درمیان ریونیو، بلدی عہدیداروں نے انہدامی کارروائی انجام دی۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ مکانات سرکاری اراضیات پر تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف ان مکانات کے مالکین تلگودیشم لیڈران کا دعوی ہے کہ مناسب دستاویزات کے ساتھ یہ اراضی انہوں نے خریدی اور اس پر مکانات کی تعمیر کی گئی۔
