تلگودیشم کے دفتر کو کوویڈ نوٹس

   

حیدرآباد27مئی (یواین آئی) اے پی کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے گنٹور ضلع منگل گری میں واقع پارٹی دفتر کو ریونیو کے عہدیداروں نے کوویڈ نوٹس جاری کی۔ پارٹی کے سالانہ پروگرام مہاناڈو کے موقع پرجاری کردہ اس نوٹس میں کہا گیا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔منگل گری کے تحصیلدار کے نام سے یہ نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ تلگودیشم کے سکریٹری رمنا کو آتما کور ولیج ریونیو آفیسر نے یہ نوٹس حوالے کی۔پارٹی کا یہ سالانہ پروگرام دو دنوں تک جاری رہے گا۔ہر سال پارٹی کے بانی ومتحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی این ٹی راماراو کی یوم پیدائش کے موقع پریہ پروگرام منعقد کیاجاتا ہے ۔