تلگودیشم کے رکن اسمبلی کو جان سے مار ڈالنے کی سازش بے نقاب ، 4 روڈی شیٹرس گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیات نیوز ) : بتایا گیا ہے کہ نیلور رورل کے رکن اسمبلی کوٹم ریڈی سریدھر ریڈی کے قتل کی ایک بڑی سازش سامنے آئی ہے۔ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پانچ راؤڈی شیٹرس یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’’کوٹم ریڈی کو قتل کریں تو صرف پیسہ ہی پیسہ ملے گا۔‘‘ اطلاعات کے مطابق لیڈی ڈان ارونا کی قیادت میں سری کانت، جگدیش اور دیگر راؤڈی شیٹرس نے یہ منصوبہ تیار کیا۔ کوٹم ریڈی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویڈیو اور دیگر ثبوت حاصل کر لیے ہیں جس کے بعد فوری ردعمل سے ان کی جان کو لاحق خطرہ ٹل گیا ۔ یہ بھی الزام لگایا جا رہا ہے کہ اگر کوٹم ریڈی کا قتل کر دیا جائے تو اگلے انتخابات میں ارونا کو ایم ایل اے ٹکٹ دینے کا وعدہ ایک وائی ایس آر کانگریس لیڈر نے کیا تھا۔ پولیس نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد چار روڈی شیٹرس کو گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ش