حیدرآباد 9جون(یواین آئی)تلگو دیشم کے گنٹور کے ایم پی سی چندر شیکھر بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کا حصہ بن چکے ہیں، چندرابابو نائیڈو کی پارٹی حکومت میں شامل ہے ۔48 سالہ چندر شیکھر جو سے ایک ڈاکٹر ہیں اور انتخابات میں سب سے امیر ترین امیدواروں میں ایک تھے نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں پہلی مرتبہ حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ان کے 5700کروڑروپئے کے اثاثہ جات ہیں۔انہوں نے گنٹور حلقہ میں تلگودیشم ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا اور 3,44,695 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔وہ جی جئے دیو کی جگہ منتخب ہوئے جنہوں نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل جنوری 2024 میں سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں تلگودیشم کے سابق ایم پی اور صنعت کار جئے دیونے شیکھر کو ان کے نئے رول پر مبارکباد پیش کی۔