تلگوریاستوں میںمخالف عوام حکومتیں برسراقتدار : ڈاکٹر نارائنا

   

عوام کی توقعات مایوسی میں تبدیل،جمہوریت کے تحفظ کیلئے ملک گیر مہم

حیدرآباد۔/24اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر نارائنا نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹرس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ دونوں ریاستوں کی عوام نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اس طرح کے ڈکٹیٹرس ان پر مسلط ہوجائیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں اور دونوں چیف منسٹرس مرکزی حکومت کے تابع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کوئی بھی چیف منسٹر جدوجہد کیلئے تیار نہیں۔ ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ بی جے پی نے دونوں ریاستوں کی حکومتوں پر عملاً کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ حالیہ دنوں میں اپوزیشن کے خلاف مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ حملہ کرنے والے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ہیں اور مقدمہ اپوزیشن کے خلاف ہی درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم سے 90 فیصد زائد جرائم میں وائی ایس آر کانگریس قائدین ملوث ہیں۔ ایک دوسرے کے خلاف گالی گلوج اور وہ بھی میڈیا کے روبرو کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضورآباد میں ٹی آر ایس اور بی جے پی جمہوریت کا قتل کررہے ہیں۔ملک میں جمہوریت کے تحفظ کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے متحدہ مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے سیکولر اور جمہوری طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام نے علحدہ ریاست کے قیام کیلئے جو خواب دیکھے تھے وہ مایوسی میں تبدیل ہوگئے۔ نئی ریاست کے قیام سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا جبکہ ٹی آر ایس قائدین اور چیف منسٹر کے افراد خاندان کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں تلگو ریاستوں میں عوام آئندہ انتخابات میں ٹی آر ایس اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو سبق سکھائیں گے۔ر