تلگوریاستوں کے وزرائے اعلی کی 13جنوری کو ملاقات

   

حیدرآباد 7 جنوری ( سیاست نیوز) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے وزرائے اعلی کی ملاقات اس ماہ کی 13تاریخ کو ہوگی۔تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ہونے والی اس ملاقات میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اے پی میں تین دارالحکومتوں کے قیام کی وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے دی گئی تجویز کے پیش نظردونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی کی اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد دونوں تلگوریاستوں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں اس ملاقات میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔پینے کے پانی کے پروجیکٹس کی تعمیر اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی توقع ہے ۔