حیدرآباد ۔ /19 ستمبر (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے باپی ریڈی گوڑہ فارم ہاؤز سے انسانی ڈھانچہ برآمد کرلیا ۔ یہ فارم ہاوز معروف تلگو اداکار ناگرجنا کا بتایا گیا ہے ۔ اطلاع کے ساتھ ہی ڈی سی پی شمس آباد جائے مقام پر پہونچ گئے ۔ فارم ہاؤز سائبر آباد کشم پیٹ پولیس حدود کے تحت ہے ۔ ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے بتایا کہ مقامی عوام سے پوچھ تاچھ کی گئی اور پولیس کو ڈھانچہ سے آدھار کارڈ و تصویر حاصل ہوئی ہے اور اس کی بنیاد پر شناخت چاکلی پانڈو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس نے تین سال قبل نوٹ لکھنے کے بعد خودکشی کرلی ۔ نوٹ میں جو اس کے مکان سے برآمد ہوا پولیس نے بتایا کہ اس نے اس کی موت کا خود کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ وہ مایوس تھا جو زندہ رہنا نہیں چاہتا تھا ۔ اس نے جائیداد میں اپنی 19 لاکھ روپئے رقم کو والدہ کے حوالے کرنے کی خواہش کی اور لکھا تھا کہ بچپن سے وہ خواہشات کی تکمیل میں ناکامیوں سے مایوسی کا شکار تھا جسے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔