تلگو اور ہندی فلموں کی اداکارہ بی سروجا دیوی کا دیہانت

   

بنگلورو 15 جولائی (یواین آئی) ہندی، تمل ، تلگو اور کنڑا فلموں کی معروف اداکارہ بی سروجا دیوی کا 87 سال کی عمر میں دیہانت ہوگیا۔ اُنھوں نے تقریباً 200 فلموں میں کام کیا۔ اُنھوں نے معروف اداکاروں ایم جی آر، این ٹی آر، راجکمار اور شیواجی گنیشن کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔ ہندی فلموں میں اُنھوں نے دلیپ کمار اور وجینتی مالا کے ساتھ فلم پیغام میں اور راجندر کمار کے ساتھ فلم ’سسرال‘ میں کام کیا جس کا گانا ’’تیری پیاری پیاری صورت کو کسی کی نظر نہ لگے‘‘ آج بھی مقبول ہے۔ اُنھیں 1969ء میں پدم شری اور 1992ء میں پدم بھوشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔