حیدرآباد۔/5 مارچ، ( سیاست نیوز) تلگو بگ باس سیزن تین کے کامیاب گلوکار راہول بیلی گنج پر حملہ کا سنگین واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا۔ گچی باؤلی کے ایک پب میں حملہ کا یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں راہول بیلی گنج پر شراب کی بوتل سے حملہ کیا گیا۔ راہول ساتھیوں کے ہمراہ گچی باؤلی کے ایک پب پہنچے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پب میں رکن اسمبلی روپیش ریڈی کے رشتہ داربھی موجود تھے۔ رشتہ دار رتیش ریڈی کے ساتھ 5 افراد موجود تھے بتایا جاتا ہے کہ راہول کے ساتھیوں اور رتیش کے ساتھیوں کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی تاہم بحث و تکرار کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ بحث و تکرار کے بعد رتیش کے ساتھیوں نے راہول پر شراب کی بوتلوں سے حملہ کردیا اور اس حملہ میں شدیدزخمی ہوگیا۔ جس نے پولیس اسٹیشن گچی باؤلی پہنچ کر شکایت درج کرائی اور شکایت کے بعد معاملہ فہمی کی بات سے صاف طور پر انکار کردیا اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا اور اس واقعہ پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ حملہ کے واقعہ سے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو شدید تکلیف پہنچی ہے۔ گچی باؤلی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور بتایا کہ ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی شواہد اکٹھا کیا جارہے ہیں اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔