حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ہندو خاندان میں جنم لینے والی تلگو دختر نے اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے اردو ٹیچر کی حیثیت سے سرکاری ملازمت حاصل کی ۔ جن کا تعلق ضلع کاماریڈی کے منڈل جوکل میں واقع کیمراج کلالی گاوں سے ہے ۔ اس اردو ٹیچر کا نام پونا گنتی جئے شری ہے ۔ اول تا چوتھی جماعت تک بچکندہ منڈل ہیڈکوارٹر میں واقع اردو میڈیم اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی جئے شری پانچویں تا دسویں جماعت تک بانسواڑہ کے ایس سی ہاسٹل میں رہتے ہوئے وہاں ضلع پرجا پریشد ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی ۔ انٹر بانسواڑہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں تعلیم حاصل کی ۔ بودھن کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کی ۔ اس کے بعد انہوں نے بودھن میں اذاں کالج آف ایجوکیشن میں بی ایڈ مکمل کیا ۔ گذشتہ سال ٹیٹ کا امتحان کوالیفائی کیا ۔ 2024 ڈی ایس سی امتحان تحریر کرتے ہوئے اسکول اسسٹنٹ ( اردو ) کی ملازمت حاصل کی ۔ چہارشنبہ کو تقرر نامہ بھی حاصل کیا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جئے شری نے اپنی پہلی کوشش میں ٹیٹ اور ڈی ایس سی اچھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔۔ 2