حیدرآباد۔14۔ مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے سابق وزیر جی سرینواس راؤ نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے اسپیکر ٹی سیتارام سے اپیل کی کہ استعفیٰ کے مکتوب کو قبول کیا جائے ۔ 2019 ء میں وشاکھاپٹنم ایسٹ اسمبلی حلقہ سے تلگو دیشم پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے سرینواس راؤ نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو خانگیانے کے خلاف اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے آج اسپیکر کو مکتوب روانہ کیا ۔ اسٹیل پلانٹ کو خانگیانے کے خلاف عوام مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت اپنے فیصلہ پر قائم ہیں۔ سرینواس راؤ نے کہا کہ وہ فروری میں اسپیکر فارمٹ کے تحت استعفیٰ کا مکتوب روانہ کرچکے ہیں، لہذا اسپیکر کو فوری قبول کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو خانگیانے کی تیاری کر رہی ہے جس کے خلاف مقامی عوام نے ایجی ٹیشن کا آغاز کیا ہے۔ر