تلگو دیشم قائد کو سی آئی ڈی کی نوٹس پر ہائی کورٹ کا اعتراض

   


حیدرآباد ۔28 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائیکورٹ نے تلگو دیشم قائد سی ایچ وجئے کو سی بی سی آئی ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر سخت اعتراض جتایا ہے ۔ سی آئی ڈی نے سی آر پی سی کی دفعہ 41 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے تلگو دیشم کو ہدایت دی تھی کہ سوشیل میڈیا میں پوسٹنگ کیلئے استعمال کئے جانے والے الیکٹرانک آلات کے ساتھ رجوع ہوں ۔ عدالت نے سوال کیا کہ تحقیقات کیلئے خود ملزم سے ثبوت طلب کرنا کہاں تک درست ہے۔ اگر اس کی اجازت دی گئی تو مستقبل میں ملزمین کے اقبال جرم کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کا تعلق نرسی پٹنم علاقہ سے ہے لیکن حیدرآباد میں ان کے افراد خاندان کو نوٹس جاری کی گئی ۔ عدالت نے سی آئی ڈی سے کہا کہ وہ عجلت میں کارروائی سے گریز کریں۔ جسٹس آر رگھونندن راؤ نے درخواست کی سماعت کی ۔ واضح رہے کہ تلگو دیشم قائد کو سی آئی ڈی نے 22 اکتوبر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی اور اس نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ۔ عدالت نے سی آئی ڈی سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سماعت کو آئندہ پیر تک ملتوی کردیا۔ ر