حیدرآباد 23اپریل(یواین آئی)تلگو دیشم کے سابق منڈل پرجا پریشد رکن ویریا چودھری کے وحشیانہ قتل کی اونگول میں واردات پیش آئی۔ نقاب پوش قاتل ان کے دفتر میں گھسے اور چاقو سے تقریباً 13 وار کئے ۔ ابتدائی تحقیقات میں مالی لین دین کو قتل کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ ویریا چودھری کے قتل پروزیراعلی این چندرابابو نائیڈو، وزیرتعلیم لوکیش سمیت تلگو دیشم کے کئی لیڈروں نے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔