تلگو دیشم کی این ڈی اے اجلاس میں شرکت‘ آندھراپردیش میں بی جے پی کو حلیف مل گیا

   

حیدرآباد ۔6۔ جولائی (سیاست نیوز) بی جے پی نے آندھراپردیش میں تلگو دیشم کو اپنے حلیف کے طور پر چن لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 جولائی کو نئی دہلی میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے محاذ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں تلگو دیشم کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے میں شمولیت کی وزیراعظم مودی کی دعوت کو قبول کرلیا ہے ۔ تلگو دیشم سابق میں بھی این ڈی اے میں شامل رہ چکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھراپردیش میں وسط مدتی انتخابات کی اطلاعات کے دوران بی جے پی نے تلگو دیشم کو حلیف کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جگن موہن ریڈی حکومت کے خلاف عوامی ناراضگی میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے یہ فیصلہ کیا۔ این ڈی اے اجلاس کے بعد چندرا بابو نائیڈو بی جے پی زیر قیادت محاذ میں شمولیت کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ صدر تلگو دیشم نے حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ یوں تو چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی لیکن بی جے پی کے لئے سیاسی حلیف کے طور پر تلگو دیشم اولین ترجیح بتائی جاتی ہے۔ر