حیدرآباد ۔ 6۔ فروری (سیاست نیوز) تلگو دیشم پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر خلیل باشاہ نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ حیدرآباد میں جگن موہن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے شمولیت کا اعلان کیا۔ خلیل باشاہ کا تعلق کڑپہ ضلع سے ہے اور وہ وزیر اقلیتی بہبود کی حیثیت سے کابینہ میں شامل رہ چکے ہیں۔ کڑپہ کے وائی ایس آر کانگریس پارٹی رکن اسمبلی امجد باشاہ کے ہمراہ خلیل باشاہ نے جگن سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کڑپہ ضلع میں پارٹی کے استحکام کے لئے جدوجہد کرنے کا عہد کیا ۔ جگن نے ان کی آمد کا استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ضلع میں پارٹی مستحکم ہوگی اور اقلیتیں وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے مزید قریب آسکتے ہیں۔