حیدرآباد۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) سی پی آئی ریاستی سکریٹری کے سامباسیواراؤ نے بی جے پی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ریاستی صدر کے طور پر بنڈی سنجے کی برخواستگی اور کشن ریڈی کے تقرر کی وجوہات سے عوام کو واقف کرائیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سامبا سیواراؤ نے کہا کہ نلگنڈہ منوگوڑ حلقہ کے ضمنی چناؤ میں سی پی آئی اگر بی آر ایس کی تائید نہ کرتی تو بی جے پی کی کامیابی یقینی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کامیاب ہوتی تو بی آر ایس کے کئی ارکان اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت کا امکان تھا۔ سی پی آئی سکریٹری نے کہا کہ تلگو ریاستوں میں بی جے پی کی کامیابی کے امکانات موہوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیسرے محاذ کے قیام کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ر
