راجیہ سبھا میں مملکتی وزیر داخلہ کا تحریری جواب
حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان اثاثہ جات کی تقسیم کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔ بی جے پی رکن جی وی ایل نرسمہا راؤ کے سوال پر راجیہ سبھا میں مملکتی وزیر داخلہ نے بتایا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان بعض اثاثہ جات کے سلسلہ میں اتفاق رائے کی کمی ہے۔ حکومت دونوں ریاستوں میں اتفاق رائے کے ذریعہ اثاثہ جات تقسیم کرنے کی مساعی کررہی ہے۔ مملکتی وزیر داخلہ نے بتایا کہ تنازعہ کی یکسوئی کیلئے ابھی تک 26 اجلاس منعقد کئے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ شیڈول 9 اور 10 کے کئی اداروں کے تحت اثاثہ جات کی تقسیم میں تعطل برقرار ہے۔ر