تلگو سوپر اسٹار مہیش بابو حیدرآباد میں ایک اور ملٹی پلیکس قائم کریں گے

   

Ferty9 Clinic

دیگر تلگو فلم اسٹارس بھی سرمایہ کاری کے خواہاں

حیدرآباد۔/22 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلگو سوپر اسٹار مہیش بابو حیدرآباد میں ملٹی پلیکس کے اپنے کاروبار میں وسعت دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ مہیش بابو پہلے تلگو فلم اسٹار ہیں جو ایشین سنیما کے اشتراک سے حیدرآباد میں ایک ملٹی پلیکس کے مالک ہیں۔ گچی باؤلی میں واقع اے ایم بی سنیما ملٹی پلیکس بہتر سہولتوں کے ساتھ فلمی شائقین اور تفریح کے خواہشمندوں کیلئے پسندیدہ مقام ہے۔ مہیش بابو اپنے کاروبار میں توسیع کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ فینانشیل ڈسٹرکٹ نانک رام گوڑہ میں ایک ہمہ منزلہ ہائبرڈ پراجکٹ قائم کیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ اے ایم بی سنیماس کی جانب سے قائم کیا جانے والا دوسرا بڑا ملٹی پلیکس رہے گا جس میں پہلے سے زیادہ افراد کی گنجائش رہے گی۔ مہیش بابو کے بعد کئی دیگر تلگو فلم اسٹار سرمایہ کار میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ الو ارجن امیر پیٹ میں ملٹی پلیکس کے قیام کی مساعی کررہے ہیں۔ وجئے دیور کنڈہ اپنے آبائی مقام محبوب نگر میں ملٹی پلیکس کے قیام کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ تلگو فلم اسٹارس کی حیدرآباد میں سرمایہ کاری سے دلچسپی خوش آئند ہے اور حکومت نے ہر ممکنہ رعایتوں کا پیشکش کیا ہے۔R