حیدرآباد26مارچ(یواین آئی)تلگو فلموں کے اداکار و جناسینا پارٹی کے لیڈر ناگابابو نے اٹلی میں پھنسے تلگو ریاستوں کے طلبہ کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کی خواہش کی ہے ۔انہوں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں وزیراعظم مودی، دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی کی حکومتوں سے کہا کہ دونوں ریاستوں کے تقریبا 130طلبہ اٹلی میں پھنس گئے ہیں۔انہوں نے وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو،وزیراعلی اے پی جگن موہن ریڈی سے خواہش کی کہ ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایاجائے اور اس کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ان طلبہ کے کئی ویڈیوزسامنے آئے ہیں۔ ان کوواپس لانے کے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔