تلگو عوام کو سال نو کی کویتا کی مبارکباد

   

نظام آباد :25؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے عوام کو تلگونئے سال کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے بیان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی خواہش کی اور حکومت کی جانب سے اختیار کئے جانے والے احتیاطی تدابیر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ سے محفوظ رہنے کے علاوہ سماج کی بھلائی کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کیا جارہا ہے اور یہ سختی کے ساتھ عمل آوری کی جارہی ہے اور یہ سختی عوام کی صحت کی بہترین کیلئے کی جارہی ہے تاکہ ناگہانی حالات پیدا نہ ہوسکے ۔ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے لہذا ہم سب مل کر حکومت کا تعاون کریں اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکیں ۔

میدک میں اُگادی تہوار گھروں میں منایا گیا
میدک /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگو سال نو (اگادی ) تہوار کی سرگرمیاں کوروناوائرس ، لاک ڈاون کی وجہ حکومت اور ضلعی عہدیداروں کی ہدایت پر عمل آوری کرتے ہوئے تمام ہندو بھائیوں نے اپنے اپنے گھروں میں اپنے عقائد کے مطابق اگادی تہوار کی پوجا پاٹ کی سرگرمیوں کو انجام دیا ۔ چلڈرن پاک لب سڑک پر واقع دو مندروں پر ہندوؤں کا جو ہجوم ہر سال نظر آتا تھا اس بار نہیں دیکھا گیا ۔ ہر سال یہاں الصبح 4 بجے سے شام تک ہندو بھائیوں کا اژدھام ہوتا تھا ۔ مقامی ایم ایل اے پہونچکر اپنے عقائد کے مطابق پوجا پاٹ کی سرگرمیاں انجام دیتے تھے ۔ اس طرح عوام نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے احکامات پر مکمل عمل کرتے آرہے ہیں ۔ ٹاون میں جب کہ شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیوں کا نفاذ ہے ۔ لیکن دن کے اوقات میں 144 سیکشن کا نفاذ ہے ۔