تلگو فلموں کے کامیڈین وینو مادھو کا دیہانت

   

حیدرآباد،25ستمبر (سیاست نیوز)تلگو فلموں کے اداکار وینو مادھو چل بسے ۔ان کا علاج شہر کے اسپتال میں کیاجارہا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ان کی حالت کافی تشویشناک تھی اور ان کو ونٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔گردے اور جگر کے عوارض کے سبب ستمبر کے پہلے ہفتہ میں ان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وینو مادھو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔