حیدرآ باد ۔ 31 ڈسمبر ( سیاست نیوز) برقعہ میں نظر آنے والی تلگو فلموں کی مشہور ہیروائن سائی پلوی نے اسلام قبول نہیں کیا اور نہ ہی کسی مسلم شخص سے شادی کی ہے ۔ قارئین سونچ رہے ہوں گے کہ پھر سائی پلوی نے برقعہ کیوں پہنا ہے ۔ حال ہی میں ان کی ریلیز ہوئی فلم ’’ شیام سنگارایئے‘‘ کافی ہٹ ہوگئی ہے اور سائی پلوی کے کریئر کی بگست بلاک بسٹر فلموں میں شامل ہوگئی ہے جو باکس آفس پر زبردست کلکشن اکٹھا کررہی ہے ۔ ناظرین کا ردعمل دیکھنے فلم کی ہروائن سائی پلوی برقعہ پہن کر شہر حیدرآباد کے موسیٰ پیٹ میں واقع سری راملو تھیٹر میں ڈائرکٹر راہول کے ساتھ پہنچی اور برقعہ پہن کر سائی پلوی نے شائقین کے درمیان بیٹھ کر فلم دیکھا ۔ برقعہ میں زیب تن ہونے کی وجہ سے شائقین نے سائی پلوی کو نہیں پہچانا ۔ سائی پلوی کے برقعہ پہنے کی تصاویر اور ویڈیو فلم ڈائرکٹر کے ادارہ نہاریکا انٹرٹینمنٹ نے سوشیل میڈیا میں شیر کیا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگئی ۔ ن