تلگو فلم اداکار ایم موہن بابو کی وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت

   

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) تلگو فلموں کے نامور ایکٹر مسٹر ایم موہن بابو جنہوں نے تلگودیشم پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے دو دن قبل ہی تلگودیشم پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ اور آج دوپہر صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کرکے وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ مسٹر جگن موہن ریڈی نے نامور تلگو فلم ایکٹر مسٹر موہن بابو کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے پارٹی کا کھنڈوا اوڑھایا ۔ ان کے ہمراہ مسٹر ایم وشنو نے بھی وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ بعد ازاں مسٹر موہن بابو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی بھی عہدے کے حصول کیلئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل نہیں ہوئے ہیں ۔ بلکہ تلگو عوام کے فائدے کیلئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔