تلگو فلم اداکار روی تیجا سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی پوچھ تاچھ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 9 ستمبر ( سیاست نیوز) مشہور تلگو فلم اداکار روی تیجا آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ حکام کے روبرو پیش ہوئے اور ان کی تفتیش 6گھنٹے تک جاری رہی ۔ سال 2017 میں ڈرگس راکٹ کا انکشاف ہونے کے بعد ٹالی ووڈ سے وابستہ کئی شخصیتوں سے پوچھ گچھ کیلئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے سمن جاری کیا تھا ۔ منی لانڈرنگ وار ڈرگس راکٹ کے سلسلہ میں ای ڈی بڑے پیمانہ پر اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔آج صبح روی تیجا بشیر باغ پر واقع ای ڈی کے دفتر پہنچ کر عہدیداروں کے سوالات کے جوابات قلمبند کروائے اور اپنا موقف بھی واضح کیا ۔ سابق میں اس کیس کی تحقیقات ریاست کے محکمہ آبکاری کے انفورسمنٹ نے بھی کی تھی لیکن یہ معاملہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو پہنچنے پر ازسرنو سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے اور کئی مشہور فلمی شخصیتیں بشمول تلگو فلم کے ڈائرکٹر پوری جگناتھ ، چارمی کور ، رکول پریت سنگھ ، رانا دگوباٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں ۔ B