تلگو فلم ایکٹر مہیش بابو کے بڑے بھائی کا دیہانت

   

حیدرآباد۔/9 جنوری، ( سیاست نیوز) تلگو فلم اسٹار مہیش بابو کے بڑے بھائی پروڈیوسر رمیش بابو کا طویل علالت کے بعد 56 سال کی عمر میں دیہانت ہوگیا۔ وہ نامور تلگو اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ جی شیوا رام کرشنا کے بڑے فرزند تھے۔ انہوں نے 12 سال کی عمر سے فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ ’ بازار روڈی‘ ان کی مقبول فلموں میں شامل ہے۔ بعد میں وہ پروڈیوسر بن گئے اور ’’ ارجن ‘‘ فلم تیار کی جو کافی مقبول ہوئی۔ پدمالیہ اسٹوڈیو میں کئی فلمی شخصیتوں نے دیدار کرتے ہوئے خراج پیش کیا۔ بعد میںآخری رسومات انجام دی گئیں۔ر