تلگو فلم کامیڈین علی کی وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت کی تردید

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلگو فلموں کے نامور کامیڈین مسٹر علی نے ان کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا اور کہا کہ انہوں نے کوشش بھی نہیں کی بلکہ اتفاقی طور پر مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات ہونے پر تازہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا تھا اور اس ملاقات پر ہی ان کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی پیش قیاسیوں کا آغاز ہوا ۔ مسٹر علی جنہوں نے وشاکھا پٹنم میں وزیر فروغ انسانی وسائل آندھرا پردیش مسٹر جی سرینواس راؤ سے ملاقات کی تھی ۔ بتایا کہ گذشتہ انتخابات کے موقع پر انہوں نے سرینواس راؤ کی انتخابی مہم چلائی تھی ۔ لیکن اس مرتبہ وہ خود گنٹور سے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اس لیے سرینواس راؤ سے ملاقات کر کے گذشتہ 20 سال سے تلگو دیشم پارٹی سے اپنی قربت اور وابستگی سے واقف کروایا اور انہیں گنٹور حلقہ اسمبلی سے پارٹی ٹکٹ کی فراہمی میں ممکنہ تعاون کرنے کی وزیر سے خواہش کی ۔۔