حیدرآباد ۔ 11۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلگو فلم اکھنڈا 2 کے پریمیئر شو کے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ سے متعلق حکومت کے احکامات کو معطل کردیا ہے۔ حکومت سے فلم کے پریمیئر شوز کے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ کے احکامات جاری کئے گئے جسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ ہائی کورٹ نے جی او کو معطل کرتے ہوئے عبوری احکامات جاری کئے ۔ عدالت کے احکامات کے تحت تھیٹرس میں شائقین سے زائد فیس وصول نہیں کی جاسکے گی۔1
