حیدرآباد9مئی (یواین آئی)تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے جمعہ کی شب اشرار کی جانب سے تلگو نیوز چینل ٹی وی 5کے دفتر پر حملہ کی مذمت کی۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر اس واقعہ کے سلسلہ میں ہفتہ کو دیئے گئے ردعمل میں کہا میں گذشتہ شب ٹی وی 5کے دفتر پر اشرار کے اس بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتا ہوں۔ اس حملہ کا واضح مقصد چوتھے ستون کے طورپر فرائض انجام دینے والے میڈیا کے رول کو نقصان پہنچانا ہے ۔جانچ کرنے والے حکام سے درخواست ہے کہ وہ اشرار کے خلاف جلد از جلد مقدمات درج کئے جائیں۔
