تلگو کامیڈین علی کی وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت 

,

   

حیدرآباد: ٹالی ووڈ مزاحیہ اداکار علی نے آج وائی ایس آر کانگریس سربراہ اجگن موہن ریڈی سے ملاقا ت کر کے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ کامیڈین علی کا پورا نام محمد علی باشا ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی مہم میں حصہ لیں گے انہوں نے اس خواہش ظاہر کی کہ جگن موہن ریڈی آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ بنیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی یہ فیصلہ اچانک نہیں لیا گیا ہے بلکہ ان کا خواب تھا کہ وہ بھی ایک دن لیڈر بنے۔

جگن موہن ریڈی نے ان کے اس خواب کو پورا کیا اسی لئے میں نے سیاست میں شمولیت اختیار کی ۔ اس سے قبل علی نے تلگو دیشم پارٹی سربراہ و وزیر اعلیٰ آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو اور جنا سینا پارٹی کے لیڈر پون کلیان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں ۔ ٹالی ووڈ میں بطور مزاحیہ اداکار سے مشہور ۴۹؍ سالہ علی باشا کا تعلق آندھراپردیش کے راجمندری سے ہے ۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات ۱۱؍ اپریل کو مقرر ہے ۔