تل ابیب میں مغویوں کی رہائی کیلئے احتجاجی ریالی

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب : اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی مغویوں کی رہائی کیلئے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں اسرائیلی وزیر بینی گینٹز سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ میڈیا کے مطابق احتجاجی ریلی میں اسرائیلی جنگی کابینہ کے ایک اور رکن گادی ایسین کوٹ بھی شریک ہوئے جبکہ اسرائیل کیلئے امریکی سفیر اور فرانسیسی صدر نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ریلی سے خطاب کیا ۔ احتجاجی ریلی میں شریک ہونے والے اسرائیلی وزیر بینی گینٹز نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔حماس اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی مغویوں کو ادویات کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیاواضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی مغویوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔ اسرائیل اور حماس میں معاہدہ قطر کی سفارتی کوششوں کے نتیجہ میں طے پایا جس کے تحت حماس یرغمال اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو علاج کی سہولت دے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل غزہ کیلئے امداد میں ادویات اور دیگر اشیا کی مقدار بڑھا دے گا۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایک افسر کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریزرو میجر ڈین ویڈن بام ہفتہ کو وسطی غزہ میں حماس سے جھڑپ میں مارا گیا۔